پشاور(این این آئی)ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ،پشاورکی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے میڈیا ہینڈلر اکرام کھٹانہ کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی،دوسری جانب سوشل میڈیا ہینڈلر اظہرعلی کوعدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے
پی ٹی آئی کے میڈیا ہینڈلر اکرام کھٹانہ کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی۔اکرام کھٹانہ پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ بھی مارا تھا، اکرام کھٹانہ کی جگہ اس کے بھائی کوتحویل میں لینے کے بعد رہا کیا گیا تھا،اکرام کھٹانہ خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا کے ہیڈ کے طور پر کام کررہے ہیں،اکرام کھٹانہ کیخلاف تھانہ گلبہار میں درخواست جمع کی گئی ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلر پر ریاستی اداروں کیخلاف مہم کیس میں سوشل میڈیا ہینڈلر اظہر علی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے اظہر علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،اظہر علی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ،پشاورکی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے میڈیا ہینڈلر اکرام کھٹانہ کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت منظور کرلی