جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2023 |

کھٹمنڈو(این این آئی)ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ19ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا

اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔نیپال کی فضائی حدود میں ہونے والے مسافر بردار طیاروں کا تصادم بہت معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے۔اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم میں دونوں طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرائے تھے تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے پر نہیں ٹوٹے اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔نیپالی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ19ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…