پاکستان سے مقامی کرنسی میں تجارت ممکن بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

25  مارچ‬‮  2023

پاکستان سے مقامی کرنسی میں تجارت ممکن،بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

کراچی (اے پی پی)کراچی میں تعینات ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردینتا بن احمدنے کہا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے میں10ہزار سے زائد پاکستانی مصنوعات فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملائیشیا کی جانب سے 6ہزار مصنوعات شامل کی گئیں ہیں تاہم پاکستانی مصنوعات میں 10نئی اشیا کا اندراج ہو رہا ہے، جس میں نمک سرفہرست ہے، پاکستان سے مقامی کرنسی میں تجارت بھی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے دورے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین راشد صدیقی، سابق صدور سید فرخ مظہر، شیخ فضل جلیل و دیگر موجود تھے۔ قونصل جنرل نےکہا کہ نمک پر مذاکرات متعدد بار ہوئے لیکن کوئی معاہدہ نہیں طے پایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان 44معاہدے موجود ہیں لیکن حکومتی سطح پر کوئی بھی معاہدہ نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی طلبہ کیلئے مواقع محدود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…