پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو اعتماد میں لے لیا

24  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو انتخابات منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر امتخابات منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پی روشنی میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا کیونکہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے گورنر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں اور رابطے کیے گئے تاہم تمام سٹیک کولڈرز فوری انتخابات کے لئے تیار نہیں جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی نفری کی فراہمی سے معذرت کی گئی۔خط میں آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 58 اور 8سی کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے تحت انتخابات منسوخ کئے گئے۔یہ بھی کہا گیا کہ تیس اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تھے ، اس لئے 8 اکتوبر کی تاریخ پولنگ کے لئے مقرر کی گئی تاہم شیڈول بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…