پشاور(آن لائن)پشاور الیکٹرک سپلائی اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختون خوا حکومت کے سپرد کرنے کے معاملے پر نگراں حکومت نے پیسکو اور ٹیسکو کا انتظام سنبھالنا پاور ہاوسز سے مشروط کر دیا۔خیبر پختون خوا حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسکو اور ٹیسکو بہت زیادہ خسارے میں ہیں، موجودہ صورتِ حال میں کے پی حکومت ان کا انتظام لینے کو تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا موقف ہے کہ پیسکو اور ٹیسکو دینا ہے تو پاور ہاوسز اور ان کی آمدن بھی دی جائے، صرف منیجمنٹ صوبے کو دے کر مشکل میں نہ ڈالا جائے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ پیسکو پہلے ہی 200 ارب روپے کے خسارے میں ہے، 2 روز میں وفاق کے اجلاس میں تحفظات رکھے جائیں گے۔