اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

روس کی جا نب سے یو کر ین بحران کے حل کے لئے چینی تجا ویز کا خیر مقدم

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں نئے دور میں کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے بارے میں عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یوکرین کے بحران پر دونوں فریقین کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے

اصول و مقاصد اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔دونوں ممالک کسی بھی ایسے ملک یا ممالک پر مشتمل گروپ کی مخالفت کرتے ہیں جو فوجی، سیاسی یا دیگر کسی بھی حوالے سے برتری حاصل کرنا چاہتا ہے اور دوسرے ممالک کے سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یوکرین کے معاملے پر روس نے چین کے اصولی اور منصفانہ موقف کی تعریف کی ہے،روس نے جلد از جلد امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس کو چین نے بے حد سراہا۔روس، سیاسی اور سفارتی ذرائع سے یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے چین کی آمادگی اور “یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کے موقف”کی دستاویز میں بیان کردہ تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ بات چیت اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اس مقصد کیلئے بین الاقوامی برادری کو متعلقہ تعمیری کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ان تمام اقدامات کو ختم کیا جانا چاہیے جو کشیدگی اور لڑائی کو طول دینے کا باعث بنتے ہیں تاکہ بحران کے مزید بڑھنے یا بے قابو ہونے سے بچا جا سکے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور نہ کی جانے والی کسی بھی قسم کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…