اٹک(این این آئی)حسن ابدال میں جرگے میں آئے دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال ہاسنگ کالونی ذبح خانہ روڈ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ رشتے کے تنازعہ پر جرگے میں آئے دو بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔جرگے کے دوران رشتہ کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی۔جس کے بعد بھائی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ راستے میں روک پر عدنان اور منصور نے گولیاں مار کر چارسدہ سے آئے دو بھائیوں محمد عارف اور محمد اسماعیل کو قتل کر دیا جاں بحق ہونے والے محمد عارف جس کی عمر تقریبا 40 سال اور محمد اسماعیل کی عمر تقریبا 28سال ہے دونوں بھائیوں کو گردن،بازو اور سر میں گولیاں لگیں۔ دونوں بھائیوں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔