ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

رمضان کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کو اعلان میں تاخیر کیوں ہو رہی؟وجہ سامنے آگئی

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور /اسلام آباد (این این آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور 23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا

جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ، مردان اور دیگر علاقے شامل ہیں اور چاند نظر آ گیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم رمضان المبارک 1444ہجری 23 مارچ 2023 بروز جمعرات کو ہے۔پریس کانفرنس سے قبل مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ روزہ اور عید ایک دن ہو، پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ہی ایک دن روزے کی کاوش ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عالم زیب نے کہا تھاکہ پشاور میں رمضان کا چاند تقریباً 24 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، 6 بج کر 53 منٹ سے 7 بج کر 13 منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے، پشاور میں رمضان کا چاند بادلوں کی وجہ سے نظر آنے میں مشکلات ہیں۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 21 گھنٹے ہو گی، اگر مطلع صاف ہو تو اسے دیکھنا آسان ہوگا۔ادھر ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ بھارت میں چاند نظر نہیں آیا،

اس لیے رمضان 24 مارچ بروز جمعہ شروع ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، تاہم مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔اس کے علاوہ بنگلا دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ

ملک میں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ ہو گا کیونکہ بدھ کو ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمانوں نے پہلا روزہ جمعرات کو رکھا دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…