واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر کے سب سے خوش باش اور مطمئن قوموں کی فہرست میں فن لینڈ مسلسل چھٹے سال بھی اول نمبر پر ہے جبکہ پاکستانیوں نے خوش اور مطمئن رہنے میں بھارتیوں کو مات دیدی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے سب
خوش باش ممالک کی فہرست برائے سال 2023جاری کردی گئی۔اس سال بھی فن لینڈ نے اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا اور مسلسل چھٹے سال بھی سب سے خوش باش قوم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اور تیسرے پر سوئٹزرلینڈ ہے۔سروے میں پاکستان کا نمبر 103واں ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت 136ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ذہنی طور پر بھارتیوں سے زیادہ خوش اور مطمئن ہیں۔دنیا کی سب سے ناخوش اقوام میں دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان کا نمبر پہلا ہے جس کے بعد زمبابوے اور روانڈا کا نمبر آتا ہے۔