اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی پولیس کی جانب سے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایس او پیز جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔ایس او پی کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی پابندی کرنا ہوگی۔ عدالت، احاطہ یا قریب میں مسلح شخص موجود نہیں ہوگا۔اس حوالے سے جاری ہونے والی ایس او پی کے مطابق عدالت میں ساتھ جانے

والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائے گی لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطہ میں لانے پر پابندی ہوگی جبکہ ریاست، اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں ۔دوسری جانب اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیکیورٹی کے بھی اچھے انتظامات ہوں اور لوگوں کو مشکلات بھی نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی پر غیرمعمولی اقدامات کا مقصد شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، صرف محدود مقام پر ہی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، گزشتہ سماعت میں ہائی کورٹ پر عمران خان کو بڑی اچھی سیکیورٹی دی گئی، اس دفعہ بہترین سیکیورٹی کی کوشش کی ہے۔اکبر ناصر نے کہا کہ پولیس کو کہا ہے کہ میڈیا کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں آج سے دو ماہ قبل دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا، ایسے حالات میں دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہوتا ہے، کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…