اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کا اخلاق سب سے بڑا تھا۔سیرت چیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ
اس تقریب میں صنفی امتیاز نہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، ترکوں نے دنیا پر سب سے زیادہ عرصہ حکومت کی، اس کی وجہ ترکوں کا غیر متعصب رویہ تھا، انہوں نے کسی پر مذہبی جبر مسلط نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ سیرت پر بات کر سکوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کیا، صلح حدیبیہ میں امن کا راستہ چنا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کا اخلاق سب سے بڑا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آپ اور ہم دیکھیں کیا ہم میں یہ اخلاق کی صفت موجود ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں ایک دو دفعہ اپنی بیگم کے ساتھ گوشت خریدنے گیا، ان مرغیوں کو دیکھ کر میرا تو دل ہی نہیں کرتا کھانے کو۔انہوں نے کہاکہ سفید چینی بنانے کیلئے ہم مٹیریل امپورٹ کرتے ہیں، چینی کینسر کی خوراک ہے، براؤن شوگر استعمال کرنے کی روایت ڈالنی چاہیے۔