جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑے زلزلے کی تاریخ قریب آ رہی ہے ، 93 فیصد عمارتیں گر جائیں گی، ماہرین کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)ایک سینئر اسرائیلی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس خطے میں بڑا زلزلہ آنے کا امکان ہے ، تاہم دوسری طرف حکومت اور مقامی حکام اس متوقع بڑے زلزلے کے حوالے سے تیار ی میں ناکام ہیں۔ یہ زلزلہ اس قدر شدید اور ہولناک ہوسکتا ہے کہ

اس سے 93 فیصد عمارتیں منہدم ہوسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سٹیٹ کنٹرولر میتن یاہو اینجل مین نے رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ گزشتہ انتباہات کے باوجود وزارت تعمیرات و ہائوسنگ نے 1124 عمارتوں کا استحکام مکمل نہیں کیا ۔ ان عمار توں کے تحفظ کے لیے ایسے شہروں میں فوری مداخلت کی ضرورت ہے جہاں زلزلے سے سب سے ز یادہ نقصان کا خطرہ ہے۔ یہ اعداد و شمار 93 فیصد عمارتوں کی نمائندگی کرتا ہے جن کا ماضی میں گرنے کے امکان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا۔ اسرائیلی ماہر نے نشاندہی کی کہ اسرائیل شامی افریقی حصے کے قریب واقع ہے اور اس وجہ سے ہر سال یہاں بڑے زلزلے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔میتن یاہو اینجل مین نے مزید کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوبی لبنان اور جنوبی بحیرہ مردار کے درمیانی علاقے میں اگلے پچاس سالوں کے دوران شدید زلزلہ آئے گا۔ انہوں نے حکومت سے تیزی سے کام کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا دور دراز کے شہروں میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے۔ اس صورتحال میں ضروری ہے کہ تمام پیشہ ور جماعتوں سے کام کا عزم لیا جائے اور وسائل کو مناسب طریقے سے تقسیم کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…