بھارتی اداکارہ رینا رائے سے شادی اور طلاق پر افسوس نہیں، محسن خان

17  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان نے پہلی بار بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اور خوبرو اداکارہ رینا رائے سے اپنی شادی اور پھر طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارتی خاتون سے شادی اور طلاق پر کوئی افسوس نہیں۔رینا رائے نے کیریئر کے عروج پر 1983ء میں پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان

سے پاکستان آکر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خفیہ طور پر شادی کی تھی اور وہ چند سال تک یہیں مقیم رہی تھیں۔شادی کے بعد رینا رائے نے بالی ووڈکام چھوڑ دیا تھا، تاہم وہ بھارت آتی جاتی رہتی تھیں اور ان کے ہاں 1990سے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔بیٹی کی پیدائش کے چند سال بعد رینا رائے نے پاکستانی طرز زندگی کا سبب بنا کر محسن خان سے طلاق لی اور بعد ازاں انہوں نے اپنی بچی حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد بھی کی اور پھر وہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لے جانے میں کامیاب گئیں۔رینا رائے نے بیٹی کو بھارت لے جانے کے بعد ان کا نام جنت سے تبدیل کرکے صنم رائے رکھا جو اب وہیں بھارت میں ہی رہتی ہیں۔محسن خان نے ماضی میں کبھی رینا رائے سے شادی اور طلاق پر کھل کر بات نہیں کی، تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کی شادی ہوئی۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ انہوں نے ایک بھارتی خاتون سے شادی کی تھی۔سابق کرکٹر اور اداکار کے مطابق انہوں نے شادی کرتے وقت یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ کن سے شادی کر رہے ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک انسان سے شادی کی تھی جو کہ بہت ہی اچھا انسان تھا، اس لئے انہیں کوئی افسوس نہیں۔محسن خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے خوبصورتی دیکھ کر رینا رائے سے شادی کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ خوبصورتی پر پھسلنے والے نہیں ہیں۔

سابق کرکٹر اور اداکار نے دعوی کیا کہ انہوں نے شادی سے پہلے کبھی رینا رائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی اور یہ کہ انہیں اس وقت فلمیں دیکھنے کا شوق بھی نہیں تھا۔انہوں نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ انہیں پاکستان میں ہی رہنا ہے، اس لئے انہوں نے کسی دوسرے ملک جانے کا سوچا ہی نہیں۔ان کے مطابق اس وقت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور رینا رائے کا بھی یہی خیال تھا کہ ہمیں پاکستان میں ہی رہنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…