بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کس لیجنڈ بھارتی اداکار کی بیٹی نے شاہد کپور کو شوہر کہنا شروع کردیا تھا؟

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کیرئیر کے آغاز میں بالی وڈ کے’چاکلیٹی بوائے‘ اداکار شاہد کپور کا جادو سر چڑہ کر بول رہا تھا اور ایک بھارتی لیجنڈری اداکار کی بیٹی بھی خود کو ان کے سحر میں گرفتار ہونے سے نہ بچا سکی تھی۔شاہد کپور کے وجاہت پر فدا ہوکر بھارتی اداکار کی بیٹی

نے خود کو شاہد کپور کی بیوی کہلوانا شروع کر دیا تھا۔لیجنڈ بھارتی اداکار راج کمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت کی شاہد کپور سے پہلی ملاقات ان کے فلمی کیرئیر سے قبل ایک ڈانس اسکول میں ہوئی تھی جہاں وہ اداکار کے سحر میں گرفتار ہو گئی تھیں۔شاہد کپور کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر واستویکتا پنڈت نے ہر جگہ شاہد کپور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا، فلم سیٹ، آؤٹ ڈور شوٹ یہاں تک کہ انہوں نے شاہد کپور کے گھر کے ساتھ ایک گھر لیکر وہاں رہنا شروع کر دیا اور علاقہ مکینوں کو بتایا کہ وہ شاہد کپور کی بیوی ہیں۔اسٹار کڈ واستویکتا پنڈت کے رویے سے تنگ آکر اداکار شاہد کپور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے پر مجبور ہو گئے تھے۔اداکار راجکمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت بھی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں، انہوں نے 1996 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن ان کی پہلی ہی فلم بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی اور ان کا کیرئیر آگے نہیں بڑھ سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…