ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خراب موسم اور بارش ، مسجد حرام میں تیاریاں بڑھا دی گئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی سروسز اینڈ انوائرنمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ ایجنسی نے مسجد الحرام میں بارش کے دوران اپنی تیاریاں بڑھا دی ہیں۔ موسم کی ہنگامی صورت حال کے پیش نظرایجنسی نے 200 سے زیادہ سپروائزرز اور نگران مقرر کیے۔ اس کے علاوہ بارش کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے

4000 سے زیادہ مردو خواتین رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل پریذیڈنسی کے انڈر سیکرٹری برائے سروسز اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن اچیومنٹ انجینیراحمد بن عمر بالعمش نے بتایا کہ مطاف، مسجد الحرام میں نمازکے لیے مختص ہالوں ، داخلی اور خارجی راستوں پر بارش سے پونا گھنٹہ قبل تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم کے پیش نظر صدارت عامہ نے مسجد الحرام میں اپنی تیاریاں بڑھا دی ہیں تاکہ نمازیوں اور عمرہ کے مناسک ادا کرنے والے زائرین کو سکون کے ساتھ عبادت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔مسجد الحرام کے صحن اور راستوں کو بارش کے پانی سے صاف اور خشک کرنے کے لیے تمام ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ صحن مطاف، بیرونی مقامات اوربالائی منزلوں میں بارش کے پانی کو ہٹانے اور فرش کو خشک کرنے کے لیے تقریبا 500 زاید مشینین اور آلات مہیا کیے گئے ہیں۔بالعمش نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی ایسے معاملات کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کے ذریعے اپنی تیاریاں تیز کر رہی ہے۔ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس ہنگامی منصوبے کے تحت رضا کاروں مناسب تعداد اور مسجد الحرام میں مخلتف جگہوں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں۔بالعمش نے مزید کہا کہ بارش کی جیکٹس فراہم کی گئی ہیں اور کافی تعداد میں پلاسٹک واکرز کو مرکزی اور ثانوی داخلی راستوں اور ایسکلیٹرز کے داخلی راستوں پر پھیلائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…