ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مونا لیزا جیسے شاہکار فن پاروں کے خالق لیونارڈو ڈاونچی کی زندگی سے جڑے نئے حقائق سامنے آگئے، اہم انکشافات

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)مونا لیزا جیسے شاہکار فن پارے کے خالق لیونارڈو ڈاونچی پر نئی تحقیق میں ان کی زندگی سے جڑے پہلوؤں پر اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔اٹلی کی یونیورسٹی آف نیپلیس سے منسلک قدیم شاہکاروں کے ماہر پروفیسر کارلو ویسے کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک بتایا جاتا تھا کہ

لیونارڈو ڈاونچی کی والدہ اٹلی کے علاقے ٹسکنی کی ایک کسان خاتوں تھیں تاہم حقائق اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ڈاونچی کی زندگی کے حوالے سے نئی کتاب کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور اور یورپ کی بیداری کی تحریک ’رینیسنس‘ کی علامات سمجھے جانے والے لیونارڈو ڈاونچی کی والدہ ایک کاکیشیائی غلام تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاونچی کی والدہ کو کاکیشیا کے پہاڑوں میں اپنے آبائی علاقے سے لاکر فروخت کیا گیا تھا، فلورینس پہنچنے سے قبل انہیں قسطنطنیہ اور پھر وینس تک کئی بار فروخت کیا گیا۔لیونارڈو ڈاونچی کی زندگی پر تحقیق کرنے والے پروفیسر کارلو نے کئی برسوں تک فلورینس شہر کے آرکائیوز میں قدیم دستاویزات کے مطالعے کے بعد ڈاونچی کی زندگی سے جڑے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اٹلی میں ڈاونچی کی والدہ کی ملاقات پیٹرڈاونچی نامی ایک نوجوان سے ہوئی اوران دونوں کے بیٹے کو لیونارڈو ڈاونچی کے نام سے جانا جاتا ہے۔پروفیسر کارلو ویسے کی تحقیق پر کئی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی دعویٰ کے حق میں تاریخی دستاویزات کی صورت میں شواہد موجود ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستاویزات میں ایک غلام لڑکی کترینا کی محبت میں گرفتار ڈاونچی کے والد کے ہاتھوں لکھا ہوا ایک خط بھی موجود ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…