ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نسیم وکی کپل شرما اور بھارتی شو بزانڈسٹری کی محبت میں دیوانے ہو گئے، سوشل میڈیا صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کپل شرما یا سنیل گرور جیسا کوئی کامیڈین نہیں ہے۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نشر ہونے والے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے نسیم وکی نے کپل شرما اور ان کے شو کو

سراہا اور ملک میں معیاری کامیڈین کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بھی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گرور کی ٹکر کا نہیں ہے۔انہوں نے بھارتی انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری بھارتی میڈیا انڈسٹری کے سامنے کچھ نہیں ہے، ہمارے پاس اتنے ہیرو، ہیروئن ، ہدایت کار اور پروڈیوسرز نہیں ہیں جتنے بھارتی میڈیا انڈسٹری میں موجود ہیں، نہ ہی ہمارے پاس اتنی فلمیں بنتی ہیں کہ ان کی پروموشن کے لئے لوگ شو میں آئیں، پھر ان کا کانٹینٹ بہت مضبوط ہے۔نسیم وکی کے دی کپل شرما شو اور بھارتی میڈیا انڈسٹری کے خیالات سے متعلق ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نسیم وکی پر برس پڑے۔سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کی محبت میں انہوں نے پاکستانی کامیڈی کو پروان چڑھانے والے اور کم وسائل ہونے کے باوجود بہترین اداکاری کرنے والے پاکستانی سینئر فنکاروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…