ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میںرمضان المبارک کے دوران معمول سے زیادہ گرمی اور بارشوں کا امکان

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ماہ مقدس کی موجودہ موسمی صورتحال پر رپورٹ کے مطابق پیش گوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ

مارچ کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری تک بڑھ جائے گا۔ خاص طور پر تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے کے کچھ حصوں میں گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔ بابرک مہینے کے پہلے ہفتے کے دوران خاص طور پر 23 سے 31 مارچ تک کے عرصے میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں رمضان کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت بڑھے گا۔رمضان المبارک کے بقیہ حصے کے لیے موسم کی پیش گوئی کو دیکھیں تو یکم تا 20 اپریل کے اس عرصہ میں بھی سعودی عرب کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں ماہ مقدس میں بارشیں بھی معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر ریاض، حائل، القصیم، الجوف میں ، شمالی سرحدی علاقوں، مکہ مکرمہ، عسیر اور جازان کے علاقوں میں رمضان کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔ ماہ کے بقیہ حصے کے لیے موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق بارشیں تمام خطوں میں اوسط سے زیادہ ہیں ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…