لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی) اسد عمر اور فواد چودھری کی چھٹی ، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر
مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا اور عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ، عمران خان نے پارٹی کے معاملات چلانے کیلئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چھ رکنی ایمر جنسی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا یگا کہ عمران خان کے گرفتار ہونے کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی معاملات دیکھے گی ۔ کمیٹی شاہ محمودقریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، مرادسعیداور علی امین گنڈاپور شامل ہوں گے۔ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات چلائے گی۔