اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان سلطانز کےکپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ ملتان سلطانز کے کپتان نے 11 اننگز میں 500 رنز مکمل کیے۔محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔رضوان نے پی ایس ایل 6 میں 500 اور پی ایس ایل 7 میں546 سکور کیا ۔