اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکمران عمران خان کے مینار پاکستان جلسے کے اعلان سے حواس باختہ اور خوفزدہ ہیں ، عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، شاہ محمود قریشی

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زمان پارک میں جو کارروائی کی گئی وہ لاہور میں نکالی گئی ریلی کا رد عمل ہے ، حکمران عمران خان کے مینار پاکستان جلسے کے اعلان سے حواس باختہ اور خوفزدہ ہیں ، ہماری سمجھ کے مطابق عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے،18مارچ کی تاریخ ہے اور ہو سکتا ہے ہم عدالت میں پیش ہو جائیں ،

حکمران لاشیں گرانے کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں، ہم ان کی سب چالوں سے ہرگز غافل نہیں ہے ، ہم درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ زمان پارک کے باہر عمر ایوب خان ، اعجاز چوہدری اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایک راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں تاکہ خون خرابہ نہ ہو ، پہلے ہی ایک لاش گر چکی ہے اور یہ مزید لاشیں نہ گرائیں، بلا وجہ افرا تفری خوف و ہراس پیدا نہ کیا جائے ۔ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ۔ لگ رہا ہے کہ یہ عمران خان کی ریلی اور مینار پاکستان پر جلسے کے اعلان کا رد عمل جس سے حکومت حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے اور ان کے پائوں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے ۔ حکمرانوں نے ریلی میں عوام کا جذبہ دیکھا ہے ،ان کی فسطائیت کے باوجود ہم پر امن رہے ، ہم نے امن کے لئے دو مرتبہ اپنی ریلی کو ملتوی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سہارا لیا ہے ، الیکشن کمیشن میں پٹیشن داخل کی کہ انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا ہے لیکن انتخابی مہم کی اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے ہیں ،رہنما اپنے اپنے اضلاع میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے گئے ہوئے ہیں اوراس کی آڑ میں پولیس نے زمان پارک میں چھاپہ مارا ہے ،یہ نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ہم جانی اور املاک کا نقصان نہیں چاہتے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں کہ ہم معقول راستہ تلاش کریں گے تاکہ خون خرابہ نہ ہو ۔ہمیں کچھ بتائی اور دکھائی جائے گی تو میں ہم راستہ دیں گے ، میں سیاسی کارکن ہوں میںمعقول سیاسی راستہ دوں ،گا قانون اور جانوں کا احترام کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ان کے ارادوں سے غافل نہیں ہے ، ہم نے قانونی چارہ جوئی کی ہے ،

ہماری سمجھ کے مطابق عمران خان ہائیکورٹ کی حفاظتی ضمانت پر ہیں ، کیا قیامت ٹوٹ پڑی کہ انہیں ہر صورت گرفتار کرنا ہے ۔ہم نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ پر امن رہیں ، یہ لاشیں گرانے کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان ہیں اور وہی رہیں گے

ہم سیاسی مخالفین کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ہم انسانی جان کو فوقیت دیتے ہیں ، یہ انتخابات ملتوی کرانے آئے ہیں لیکن ہم ان کو اس سے نکلنے کا راستہ دیں گے ، ہو سکتا ہے از خود گرفتاری دینے کے لئے تیار ہو جائیں ، ہماری سمجھ کے مطابق حفاظتی ضمانت ہو تو گرفتاری نہیں ہو سکتی ،

ہم یہاں لاشیں نہیں گرانا چاہتے ہم انتخابات ملتوی نہیں کرانا چاہتے ۔18مارچ کو پیشی ہے ہم پیش ہونے کیلئے بھی تیار ہیں ، اصل میں یہ ریلی کا رد عمل ہے انہیں معلوم ہے کہ اتوار کو سارے پنجاب سے لوگ مینار پاکستان امڈ ائیں گے یہ اس کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے ، ہم ان کی سب چالیں سمجھ رہے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…