توشہ خانہ سے نواز شریف ان کی اہلیہ اور مریم نواز نے کیا کچھ حاصل کیا، ہلچل مچا دینے والی تفصیلات

13  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 20 اپریل 2008ء کو مرسڈیز بینز حاصل کی جس کی مالیت 42 لاکھ 55 ہزار 919 روپے تھی، چھ لاکھ 36 ہزار 888 روپے جمع کروا کر اپنے پاس رکھ لی۔ 12 نومبر 2013ء کو ایک عدد قالین اور ہاتھ سے بنی ہوئی حیراتی بوتل جس کے

ساتھ چار گلاس تھے، جن کی قیمت 43 ہزار 500 روپے تھی، انہوں نے 6700 روپے دے کر اپنے پاس رکھ لیں۔ 12 نومبر 2013ء کو ایک ڈیکوریشن پیس جس کی مالیت بیس ہزار تھی، دو ہزار جمع کروا کر حاصل کر لی، 12 نومبر 2013ء کو ہی انہوں نے ایک رولیکس گھڑی اور دو مزید اشیاء لیں جن کی ٹوٹل مالیت 12 لاکھ 25 ہزار بنتی تھی، دو لاکھ 43 ہزار روپے دے کر حاصل کر لیں۔ 20 مارچ 2014ء کو BOVET گھڑی جس کی مالیت ساڑھے سات لاکھ روپے بنتی تھی، ایک لاکھ اڑتالیس ہزار دے کر حاصل کر لی۔ بیس مارچ کو ہی میاں نواز شریف کی اہلیہ نے ایک لیڈیز گھڑی جس کی مالیت تین لاکھ اسی ہزار تھی، 74 ہزار دے کر حاصل کر لی۔ 9 جنوری 2015ء کو بیگم نواز شریف نے ایک گولڈ نیکلس اور ایک بریسلٹ حاصل کیا جن کی مالیت چار لاکھ 65 ہزار 660 روپے بنتی تھی جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 796 روپے جمع کروائے گئے۔ 12 جنوری 2015ء کو میاں نواز شریف نے ایک گھڑی، ایک باکس حاصل کیا جس میں دو پرفیوم کی بوتلیں تھیں اس کے علاوہ ایک عدد بخور کا باکس بھی بطور تحفہ لیا، ان اشیاء کی مالیت دس لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی تھی لیکن دو لاکھ چالیس ہزار روپے جمع کروائے گئے۔ 12 جنوری 2015ء کو بیگم نواز شریف نے ایک سونے اور ایک پرل کا نیکلس حاصل کیا جن کی مالیت ایک لاکھ پچپن ہزار بنتی تھی جبکہ خزانے میں 29 ہزار 64 روپے جمع کروائے گئے۔ 25 مئی 2015ء کو میاں نواز شریف نے ایک قالین حاصل کیا

جس کی مالیت چالیس ہزار روپے تھی جبکہ خزانے میں چھ ہزار جمع کروائے گئے۔ 13 جنوری 2016ء کو میاں نواز شریف نے گھڑی، پین، انگوٹھی، کف لنکس اور ایک تسبیح حاصل کی جن کی مجموعی مالیت تین کروڑ 81 لاکھ 17 ہزار 859 روپے بنتی تھی جبکہ 76 لاکھ 21 ہزار 572 روپے جمع کرکے یہ تحائف حاصل کر لئے گئے۔ 13 جنوری کو ہی بیگم نواز شریف نے ایک بریسلٹ، نیکلس اور کانوں کے لئے رنگ حاصل کی جن کی ٹوٹل مالیت پانچ کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار بنتی ہے جبکہ خزانے میں ایک کروڑ 86 لاکھ 3 ہزار جمع کروائے گئے جبکہ 22 جولائی 2015 کو مریم نواز، نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز (مرحوم) نے پائن ایپل کا ایک ایک ڈبہ لیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…