اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ مارنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور رقم بٹورنے کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے مساج سنٹر پر غیر قانونی چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف پرچہ

درج کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ غیر قانونی چھاپے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر کے 10 دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے، دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کو درہ آدم خیل نہ بنائیں غیر قانونی چھاپے میں مجسٹریٹ ملوث تھے توان کیخلاف بھی کارروئی کی جائے پولیس نے شفاف تحقیقات نہ کیں تو کیس ایف آئی اے، آئی ایس آئی یا نیب کو دیں گیدرخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرائیویٹ میڈیا پرسنز نے چھاپہ مار کر 5 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کییچھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ پولیس یا مجسٹریٹ موجود نہیں تھیواقعہ کی شکائت پر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی، رقم واپسی کے تقاضا پر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیاپرائیویٹ اشخاص کے چھاپہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ سماعت پر کمرہ عدالت میں چلائی گئی تھی، عدالت نے کہا کہ فوٹیج کے مطابق پرائیویٹ اشخاص نے چھاپہ مارا، دروازوں پر دستک دے کر لوگوں کو باہر نکالا اور مار پیٹ کی ان افراد نے وائرلیس تھام رکھے تھے اور کاؤنٹرز سے رقم بھی وصول کی عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز کو انکوائری کر کے ذمہ داران کے تعین کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…