پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چیچن صدر رمضان قدیروف کے 17 سالہ بیٹے کی شاہانہ شادی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گروزنی(این این آئی)چیچن رہ نما رمضان قدیروف نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی آشیرباد کے بعد اپنے 17 سالہ بیٹے احمد کی شادی تامیلا محمد وفا سے شادی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور شادی کی بارات لگژری کاروں پر

مشتمل ایک جلوس کی شکل میں نمودار ہوئی۔باراتیوں کے محافظوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا اور مہمانوں کی محدود تعداد کو شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔احمد قدیروف کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لگژری ویڈنگ کاروں کی قطار دکھائی گئی۔دوسری طرف سے ولادی میر پوتین نے دولہا احمد قدیروف جورمضان قدیروف کے 14 بیٹوں میں سے ایک ہیں کو ذاتی طور پر کریملن میں اس کی شادی پر مبارکباد دی۔ستمبر 2022 میں یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی وزیر تعلیم سرگئی کراوتسوف نے 16 سالہ احمد قدیروف کو بچوں اور نوجوانوں کے لیے پہلی تحریک کی کونسل کا سربراہ مقرر کرنے کے اقدام کی حمایت کی۔ پھر وزیر کراوتسوف نے قدیروف جونیئر کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…