اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے عربی بولنا شروع کردی ہے، ان کی بیٹیوں نے سعودی عرب میں رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی شریک حیات جورجینا روڈریگز نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بچیاں عربی میں محو گفتگو ہیں۔عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی۔