بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو،حافظ حمد اللہ

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجما ن حافظ حمد اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو،

اگر دامن صاف ہے گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گرفتاری سے بچنے کے لئے خواتین اورکارکنوں کو عمران خان نے ڈھال بنایاہے، قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جتھوں سے ریاستی پولیس کی تذلیل ریاست کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی ایک عام آدمی کرتا تو ان کو گھسیٹ گھسیٹ کے گرفتار کیاجاتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ؟،آپ کا یہ کردار قانون سے کھلا بغاوت اور فساد ہے تم عدالت قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ،،خان،،بہادر ہیں،آج انقلابی خان نے بزدلی کی ایک مثالی تاریخ رقم کیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…