جمعرات‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ نے چین سمیت مزید 37کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس(این این آئی)روس کیساتھ فوجی تعاون روکنے کیلئے امریکہ نے چین سمیت مزید 37اداروں کو بلیک لسٹ کردیا ۔ یہ کمپنیاں روسی فوج اور چینی فوج کی مدد کررہی ہیں۔ مزید یہ ادارے میانمار اور چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری کرتے رہے یا ان خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں۔ چین کی جینیٹک کمپنی بی جی آئی

اور چینی کلاوڈ کمیپوٹنگ فرم انسپر بھی بلیک لسٹ میں شامل ۔ ان کمپنیوں میں روس کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ چین نے روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔ بلکہ اس نے نیٹو اور مغرب کو ماسکو کو مشتعل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور نیٹو اور مغرب پر روس کی سلامتی اور تزویراتی خدشات کو خاطر میں نہ لانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ حال ہی میں امریکی انتباہات کے باوجود بیجنگ کی جانب سے روسی فوج کی مدد کی سرگرمیو ں میں سنجیدہ شمولیت کے متعلق بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ تھیا کنڈلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب ہم ایسے اداروں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہمارے ملک کیلئے تشویش کا باعث ہیں تو اس کی وجہ قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی سے متعلق ہوتی ہے ۔ اس لیے ہم ان کو اداروں کو اس فہرست میں شامل کر رہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کے لین دین کی جانچ کر سکتے ہیں۔واضح رہے بلیک لسٹ کا اعلان اس وقت کیا گیا جب امریکہ بیجنگ اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔ خاص طور پر فروری 2022میں شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتین کے ایک بیان پر پر دستخط کرنے کے بعد جس میں چین اور روس کی شراکت داری کو “لامحدود” قرار دیا گیا تھا۔ یہ اقدامات 24 فروری کو یوکرینی سرزمین پر ماسکو کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے نتیجے میں ایک طرف چین امریکی کشیدگی اور دوسری طرف روسی امریکی کشیدگی میں اضافہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…