منڈی بہا الدین، مقامی تاجر کی شادی پر نوٹوں کی بارش، موبائل فونز تقسیم

4  مارچ‬‮  2023

منڈی بہا الدین (آئی این پی ) منڈی بہا الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کر دی گئی، باراتیوں میں موبائل فونز بھی تقسیم کیے گئے۔ شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست اور عزیز و اقارب میرج ہال کی چھت سے کافی دیر تک نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ فضا میں ہر طرف ملکی اور غیرملکی کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دیئے، لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے، شہری پیسے لوٹتے لوٹتے تھک گئے لیکن لوٹانے والے مسلسل نوٹ پھینکتے رہے۔ واضح رہے کہ مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر واقع میرج ہال میں ہوئی۔یاد رہے کہ دو سال قبل بھی منڈی بہا الدین کے علاقہ گوڑھا محلہ میں مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں باراتیوں نے لاکھوں روپے نچھاور کئے تھے، باراتی میرج ہال کی چھت پر کھڑے ہو کر کافی دیر تک ملکی اور غیر ملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…