پیپلز پارٹی نے گوجر خان سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

3  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعہ کوگوجر خان کی یونین کونسل کونتریلہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ الطاف حسین نے اپنے رفقا کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف سے اپنی سیاسی وابستگی کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔سابق رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف راجہ الطاف حسین نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف ایک وضع دار اور وسیع القلب سیاسی شخصیت کے مالک ہیں،راجہ پرویز اشرف نے علاقے کی عوام کیلئے تاریخی ترقیاتی منصوبے لگائے ہیں جنہیں گوجر خان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں عوامی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور علاقے کی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ الطاف حسین کی شمولیت کو علاقے کی عوام کیلئے اچھا شگون قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ راجہ الطاف حسین کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے اورگوجر خان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی پزیرائی عوام کا پارٹی پر والہانہ محبت اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی، عوامی اور پارلیمانی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے عام آدمی کو اس کا حق دلانے کے لیے جدو جہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کے اندر اور باہر عوام کے لیے اوز بلند کی ہے۔ انہوں نے گوجر خان کی عوام کے مسائل کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر حل کرنے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کو زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…