اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر پر عمران خان کاشدید ردعمل

datetime 2  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امجد شعیب کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، امجد شعیب 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں، ان کو ٹی وی پر مبینہ اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کردیا ہے۔گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…