پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش :محکمہ موسمیات نے آج کے دن کی پیشگوئی کردی

datetime 2  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(اے پی پی)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ

بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع ابر آلود رہا تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی/وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہارمیں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران استور اور سکردو میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں بارکھان 33، خضدار 25، چمن 04، دالبندین 03، نوکنڈی 02، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 16، سٹی 07)، سیدو شریف 08، مالم جبہ 04، بالاکوٹ، پاراچنار 03، پٹن 02،کالام 01، پنجاب میں ڈی جی خان 05، بھکر 08، جھنگ، نورپور تھل 06، کوٹ ادو 05، لیہ ،نارووال 04، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، ملتان (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، فیصل آباد02، بہاولنگر، کوٹ ادو، حافظ آباد، جوہرآباد، لاہور (سٹی، ایئرپورٹ) 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 04 اور گلگت بلتستان میں سکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی06اور کالام میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…