نئی دہلی(این این آئی)فیس بک ، انسٹاگرام اور وٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے پریمیم ویریفکیشن سروس کا اعلان کیا ہے ۔ اب فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ویریفائیڈ اکاونٹ یعنی بلیو ٹک کیلئے پیسے ادا کرنے ہوں گے ۔ ویب پر کیلئے اس کی قیمت 11.99 ڈالر اور آئی او ایس کیلئے 14.99 ڈالر طے کی گئی ہے ۔ یہ سروس پہلی مرتبہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی ۔ دیگر ممالک میں جلد ہی یہ سروس شروع کردی جائے گی ۔