اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف واپس آ کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،رانا ثنا اللہ

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

ساہیوال (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آکر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکلات کا شکار ہے، سیاسی اور معاشی بحران ہے، ملک میں اس وقت عدالتی بحران بھی ہے،

ملک بحرانستان بنا ہوا ہے، ان بحرانوں کے پیچھے ایک ہی چہرہ فتنہ خان ہے، گزشتہ 8 ماہ سے کبھی دھرنا کبھی لانگ مارچ، کبھی جیل بھرو تحریک کر رہا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ خان نے ملک کو بحران سے دوچار کر دیا ہے، عمران خان کی جیل بھرو تحریک کوعوام نے مسترد کر دیا، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، انہوں نے ملک کو ترقی دی اور ملک کو بحرانوں سے نکالا، بے شرم عمرانی ٹولے نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب بھی ملک کا حل نوازشریف ہے، قوم نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرے تو تمام بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، مریم نواز نے اس فتنہ خان کو چیلنج کیا ہے، مریم نواز فتنہ خان سے نجات دلائے گی، مریم نواز کا ساتھ دیں تاکہ فتنے کو ختم کیا جائے، نواز شریف واپس آکر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…