اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی جبکہ طلبہ کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں ہاسٹل میں رہائش کے تنازع پر جھگڑا ہوا جو تصادم کی شکل اختیار کرگیا، واقعے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کے باعث قائداعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئی، رجسٹرار نے جامعہ کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری کو بھی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلب کرلیا گیا۔دوسری جانب ہاسٹل انتظامیہ نے بھی طلبہ و طالبات کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، کئی زخمی، یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
18سے 23اپریل تک ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی



















































