اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شدید بارشوں ، طوفانی برفباری کیلئے ہو جائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کوپیشگی خبردار کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں

داخل ہوں گی اور جمعرات کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور جمعرات تک شمالی علاقہ جات میں موجود رہیں گی جس کے باعث منگل کی رات سیجمعرات کے دوران مری، ، گلیات، کشمیر گلگت بلتستان، چترال، دیر ،سوات ،مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ،منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ نارووال، لاہور ،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،قصور، شیخوپورہ، خوشاب، میانوالی، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع جبکہ خیبرپختونخوا کیاضلاع پشاور ،کوہاٹ، چارسدہ ،نوشہرہ ، صوابی وغیرہ جبکہ بلوچستان کے اضلاع جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، خضدار، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران چند مقامات پرموسلادھاربارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات نیتمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ، اس دوران بارانی علاقوں میں تیز ہوائوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا بھی خطرہ ہے، بارش پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان ،کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں پانچ سے سات ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بھی مطلع ابرآلود رہا اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…