اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےپنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے انکشاف کیا کہ جس رات پی ٹی آئی رہنمائوں کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تو اسی رات شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور اعظم سواتی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، تینوں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے ، ان کا آپس میں شدید اختلاف تھا جس کی وجہ سے ان تینوں کو الگ الگ جیل میں رکھا گیا ہے،
پہلی ہی رات کوٹھ لکپت جیل میں شاہ محمود ، اسد عمر اور اعظم سواتی کے بیچ جھگڑا ہوا جسکی وجہ سے انہیں الگ الگ جیل میں رکھا گیا ! عامر میر ، نگران وزیر اطلاعت ، پنجاب pic.twitter.com/pxttbqjAbx
— صحرانورد (@Aadiiroy2) February 26, 2023