شوہر نے بیوی کو بحری جہاز سے سمندر میں پھینک دیا

27  فروری‬‮  2023

جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں ایک شخص نے بحری جہاز سے بیوی کو سمندر میں پھینک دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی بکاوہینی (Bakauheni Port)نامی بندرگاہ پر رونما ہوا۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص بحری جہاز میں عورت کو اٹھا کر لے جاتا ہوا دیکھا جارہا ہے، دیکھنے میں تو یہ منظر بہت رومانوی لگتا ہے

لیکن صورت حال انتہائی مختلف ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک عورت چلتے ہوئے جہاز کی نشستوں کی جانب بڑھتی ہے ۔ اس کے بالکل پیچھے ایک شخص آتا دکھائی دیتا ہے۔وہ مرد عورت کے ہاتھ سے پرس لیتا ہے جسے عورت بغیر کسی مزاحمت کے اس کے حوالہ کردیتی ہے۔پھروہ شخص عورت کو گود میں اٹھا کر جہاز کی کھڑکی کی طرف لے جاتا ہے اور اچانک سمندر میں پھینک دیتا ہے۔پہلے مسافروں نے یہ سمجھا کہ شاید یہ آدمی کا رومانوی انداز ہو لیکن پھراسے عورت کو سمندر میں پھینکتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے عورت کی جان بچانے اور اس شخص کو دبوچنے کے لیے دوڑ لگادی۔اس واقعے پر مقامی تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی کرنے والا شوہر مبینہ طور پر ڈیپریشن کا شکار تھا اور اسے ذہنی بیماری لاحق تھی ۔پولیس چیف نے کہا کہ ان کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد حرکت میں آئی۔پولیس افسر نے بتایا کہ شوہر کی جانب سے یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو سمندر میں پھینکنے کی حرکت ذہنی دبائو میں کی ۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…