منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

بھارتی فوج کا افسر خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار

datetime 26  فروری‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کو ریاست آسام میں خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ لیفٹیننٹ کرنل امریندر سنگھ والیا بھارتی فوج کی 4 کور میں تعلقات عامہ کا افسر ہے۔

پولیس نے اسے فوج کی مدد سے ایک خاتون کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ 15 فروری کو کامروپ چنگساری کے علاقے سے 35 سالہ خاتون کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی۔خاتون کی شناخت بندانا شری کے نام سے ہوئی جو ورناسی گئی تھی، وہ 14 فروری کو گوہاٹی میں لیفٹیننٹ کرنل امریندر سے ملاقات کیلئے آئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو اغوا کرکے قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینکی گئی۔لاش کو گوہاٹی میڈیکل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے فوجی افسر امریندر سنگھ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم اس وقت مزید کچھ نہیں بتا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…