ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے مجھے پارٹی میں شامل کرنے کے لئے جتنی کوشش کی، اتنی کسی اور کیلئے نہیں کی، چوہدری نثار

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنیکی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی،عمران خان 50 سال سے میرا دوست ہے، عمران نے مجھ سے دوستی نبھائی ہے، آج بھی نبھا رہا ہے،الیکشن آج ہوں کل ہوں 2 سال بعد یا 10 سال بعد، میں میدان میں ہوں۔

چاکرہ میں چوہدری نثار کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نعرے بہت لگاتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے اور ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہیں، سیاست میں گالم گلوچ عام ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم کھائی کے بالکل کنارے پر پہنچ گئے ہیں، میں سچ کا علم بلند کرتا رہوں گا، میں عوام کی اور پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، لوگ پوچھتے ہیں کہ کسی پارٹی میں شامل کیوں نہیں ہوتے؟ میں کہتا ہوں کہ میں اس گالم گلوچ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا 50 سال سے دوست ہے، عمران خان آج بھی دوست ہے، عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنیکی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ میں میدان میں آچکا ہوں، عزت عہدوں سے نہیں آتی، مجھے غریب اور مزدور کی مدد درکار ہے، الیکشن آج ہوں کل ہوں 2 سال بعد یا 10 سال بعد، میں میدان میں ہوں، بطور ایم این اے ہی خدمت نہیں کی بلکہ بطور کونسلر بھی عوام کی خدمت کی، میرے مقابلے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ککھ نہیں کیا.انہوں نے کہاکہ مجھے عمران خان کہتا کہ یار تم نہیں آتے تو میرا ان لوگوں سے گزارا ہے، جو لوگ عمران خان کا جھنڈا لیکر پھرتے ہیں یہ بے نظیر کا نعرہ لگاتے تھے، بعد میں یہ مشرف کے ساتھ ہوگئے اور اب عمران کے ساتھ ہیں، انہیں پیٹرولیم کی وزارت کا شوق تھا، انہیں وہاں سے نکال دیا گیا، میں نے بڑے بڑے عہدوں کا انکار کیا ہے۔چوہدری نثار نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں کیا ہوا اس کی وجہ کچھ اور تھی، پھر کبھی بتاؤں گا، چاہتا ہوں میں الیکشن کے بعد کسی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں، وزیر تو میں جنرل ضیاء، جونیجو اور غلام اسحاق خان کا بھی تھا، عمران نے مجھ سے دوستی نبھائی ہے اور آج بھی نبھا رہا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…