پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان 50 سال سے دوست ہے، پی ٹی آئی کیلئے بہت اصرار کیا، چوہدری نثار

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان میرا 50 سال سے دوست ہے اور آج بھی دوست ہے، مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنے کیلئے بہت اصرار کیا،عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنے کی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی۔چاکرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ

عمران نے کسی کو پارٹی میں شامل کرنے کی اتنی کوشش نہیں کی جتنی میرے لیے کی۔مجھے عمران خان کہتا تھا کہ یار تم نہیں آتے تو میرا ان لوگوں سے گزارا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کا جھنڈا لے کر پھرتے ہیں یہ بینظیر کا نعرہ لگاتے تھے، بعد میں یہ مشرف کے ساتھ ہو گئے اور اب عمران کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر تو میں جنرل ضیاء، جونیجو اورغلام اسحاق خان کا بھی تھا لیکن عمران نے مجھ سے دوستی نبھائی ہے اور آج بھی نبھا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات 2018 میں کیا ہوا، اس کی وجہ کچھ اور تھی، پھر کبھی بتاؤں گا، میں چاہتا ہوں الیکشن کے بعد کسی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں۔چوہدری نثار نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں آتی، بطور ایم این اے ہی خدمت نہیں کی بلکہ بطور کونسلر بھی خدمت کی۔انہوں نے کہاکہ میں میدان میں آچکا ہوں، الیکشن آج ہوں، کل ہوں 2 سال بعد یا 10 سال بعد، میں میدان میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے ککھ نہیں کیا، انہیں پیٹرولیم کی وزارت کا شوق تھا، انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام اور پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، مجھے غریب اور مزدور کی مدد درکار ہے، میں نے بڑے بڑے عہدوں کا انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کسی پارٹی میں شامل کیوں نہیں ہوتے؟ میں کہتا ہوں کہ میں اس گالم گلوچ کا حصہ نہیں بننا چاہتا لیکن سچ کا علم بلند کرتا رہوں گا۔سابق لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ عام ہوگئی ہے، آج ہم کھائی کے بالکل کنارے پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نعرے بہت لگاتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے اور ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…