منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بابراعظم سے متعلق شعیب اختر کا بیان کامران اکمل دفاع میں سامنے آگئے

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل نے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔حال ہی میں بجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا تھا کہ پریزنٹیشن

تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہے جبکہ سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے لیکن وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا؟، کامران اکمل نے سابق فاسٹ بولر کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے تبصرے پبلسٹی اسٹنٹ تھے کیونکہ انہیں سکرین پر زیادہ وقت نہیں ملتا اور شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے اسی باتیں کررہے ہیں۔کامران اکمل نے بابراعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا کام کرکٹ کھیلنا تھا اور دوسری چیزوں کیلئے ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے، جہاں تک اس کے بولنے اور میڈیا کو سنبھالنے کا تعلق ہے وہ دن بہ دن بہتر ہورہا ہے۔قبل ازیں شعیب اختر کی جانب سے انٹرویو میں شاہین آفریدی پر تنقید، 2002 میں کپتانی کی پیشکش سمیت کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تھا، جس کے بعد شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…