جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے میدان مار لیا

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)پی ایس ایل8کے11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، عباس آفریدی نے آخری اوور میں دو چھکوں اور 2وائڈ کے باوجود 22رنز نہیں بننے دیئے۔پاکستان سپر لیگ8کے 11ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہواجس میں کئی اتار چڑھا آئے، کراچی کنگز کے اوپنرز نے

شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 72رنز کا آغاز فراہم کیا، میتھیو ویڈ 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیمز ونس نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری جڑ دی تاہم وہ 75کے انفرادی اسکور پر حیدر علی کی غلطی کی وجہ سے رن آؤٹ ہوگئے، اس موقع پر ٹیم کا اسکور 9.5اوورز میں 105رنز تھا، ان کی اننگز میں 7چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔ونس کے جانے کے بعد کراچی کنگز کو مشکلات کا سامنا رہا اور تیسری وکٹ 113اور چوتھی 148رنز پر گر گئیں، حیدر علی 12اور شعیب ملک 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 19ویں اوور میں 175رنز پر پہنچا دیا، آخری اوور میں جیت کیلئے 22رنز درکار تھے۔عباس آفریدی کی پہلی ہی گیند نو بال ہوگئی جس پر عماد وسیم نے چھکا جڑ دیا، دوسری گیند پر ایک رن لیا، تیسری گیند وائڈ ہوگئی جبکہ چوتھی گیند پر بیٹ ڈکیٹ نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت کے کنارے پہنچادیا،اگلی گیند وائڈ ہوئی جس کے بعد ایک ڈاٹ بال ہوئی، اوور کی چوتھی گیند پر ڈکیٹ چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی ٹیم کو آخری دو گیندوں پر جیت کیلئے 6رنز درکار تھے تاہم عباس آفریدی ردھم میں آگئے اور دونوں گیندوں پر کراچی کنگز صرف سنگلز ہی لے پائی اور میچ 3 رنز سے ہار گئی، عماد وسیم5چھکوں کی مدد سے46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2،

اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنائے۔ملتان سلطانز کو محمد رضوان اور شان مسعود نے85رنز کا آغاز فراہم کیا، شان مسعود 33گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے51رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری 42گیندوں پر مکمل کی تاہم اس کے بعد انہوں نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کا اور وکٹ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور60گیندوں پر سنچری اسکور کر ڈالی۔ملتان سلطانز کے کپتان110رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور4چھکے شامل تھے۔ انہوں نے رائیلی روسو کے ساتھ109رنز کی شراکت بھی قائم کی۔رائیلی روسو21گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے29رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیرن پولارڈ 2رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک ایک ایک وکٹ لے سکے، عماد وسیم، عامر یامین، عاکف جاوید اور عمران خان کوئی شکار نہ کرسکے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل8کا یہ آخری میچ ہے، ایونٹ26فروری سے لاہور منتقل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…