منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

پی آئی اے افسران و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 21  فروری‬‮  2023 |

کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن کے تمام ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔پی آئی اے کے تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، یہ اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ میں منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ قومی ایئر لائن گزشتہ کئی برس سے خسارے کا شکار ہے اور ذرائع کے مطابق ادارے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔پی آئی اے کی مالی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…