جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی متوقع گرفتاری زمان پارک کے باہرصورتحال کشیدہ پی ٹی آئی کارکن مشتعل ، پولیس افسران پر چڑھائی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی، آن لائن) لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔سابق وزیر اعظم عمران خان وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے لاہور کے علاقے زمان پارک میں اپنے آبائی گھر میں رہائش پزیر ہیں۔عمران خان کے گھر کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے

کارکنوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے اور سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیا جاتا۔پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے گھر کے اندر سے اجازت اور چیکنگ کے بغیر گاڑی اندر لے جانے کی تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے روک دیا۔موقع پرموجود پولیس افسرنے کلیئرنس تک گاڑی اندرجانے دینے سے انکار کردیا۔جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے، انہوں نے پولیس سے تلخ کلامی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کو گھر کے اندر سے اجازت اورمکمل چیکنگ کے بغیر نہیں جانے دے سکتے۔اسی دوران زمان پارک کے باہرتحریک انصاف کے کارکنوں اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا، پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس افسران کو مارنے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے بیچ بچائو کرایا۔دوسری جانب آن لائن کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…