ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا درجنوں اشیاء مہنگی،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 18  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اس ضمن میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز برانڈز نے اپنی قیمتوں

میں اضافہ کر دیا ہے، متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں، قیمتوں میں اضافیکا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ کارن آئل کی فی لیٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے آئل کی فی لیٹر قیمت 1170 روپے کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے 800 گرام فارمولا مِلک کی قیمت 820 روپے تک بڑھا کر 4 ہزار 445 روپے کر دی گئی ہے، 330 گرام سیریل 450 روپے تک مہنگا ہوکر 1198 روپے ہوگیا ہے، ایک لیٹر فروٹ جوس 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے، 336 گرام نوڈلز 60 روپے تک مہنگی ہوکر 425 روپے کی ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 800 گرام کیچپ کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کے ڈائپرز کی قیمتوں میں 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، 650 ملی لیٹر شیمپوکی قیمت میں 210 روپے تک اضافہ ہوا ہے، ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 59 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، 130 گرام صابن 30 روپے، ہینڈ واش 21 روپے، ٹوائلٹ رول 10 روپے، ٹشو پیپرکا ڈبہ 43 روپے تک مہنگا ہوگیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر باڈی واش،گارلک ساس، چکن، چیز نوڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…