منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ابھی کہوں تو اڈیالہ جیل پر قبضہ ہوجائے، شیخ رشیدکا دعویٰ

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے گھر میں ڈکیتی ڈالی گئی ہے،ڈاکو پولیس کے روپ میں چیزیں لے گئے، ان سے کہتا ہوں یہ چیزیں واپس کردیں ورنہ میں ان کیخلاف مقدمہ درج کرائوں گا،ایف سے معاہدے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے،

اس سے بچنے کا حل شفاف الیکشن ہیں،آدھا سامان جیل چھوڑ کر آیا ہوں عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں گا، ابھی کہوں تو اڈیالہ جیل پر قبضہ ہوجائے۔لال حویلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، میں اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں گا اور ابھی کہوں تو اڈیالہ جیل پر قبضہ ہوجائے۔انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈریکولا کہتا تھا میں آئوں گا ڈالر 200کا ہوجائے گا، اس کا باپ بھی یہ نہیں کرسکتا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کا ایک ہی حل ہے اور وہ شفاف الیکشن ہے۔شیخ رشید نے (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی آپ کا بیانیہ تو گھر میں نہیں مانا جارہا، آپ پہلے اپنے شوہر کو تو اپنے ساتھ ملالو، اگر حکومت تمہاری نہیں تو جرات کرو اور نام لو۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…