منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ کر رکھ دیا، شاندار فتح

datetime 17  فروری‬‮  2023 |

ملتان(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8کے 5ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو56رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8کے 5ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے

نقصان پر 210رنز بنائے۔پشاور زلمی نے ابتدا میں اچھا مقابلہ کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے سبب ہدف کا حصول مشکل ہوتا گیا اور پوری ٹیم 154رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صائم ایوب 53اور محمد حارث 40رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے، بابر اعظم 9، ٹام کوہلر کیڈمور 3، راومین پاول 23، بھنوکا راجاپکسا ایک، جیمز نیشم 12، وہاب ریاض ایک، خرم شہزاد 2اور سلمان ارشاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3جبکہ عباس آفریدی 2اور کارلوس بریتھویٹ نے ایک شکار کرسکے۔اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز پی ایس ایل 8میں 200سے زائد رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔ملتان سلطانز کے اوپنرز نے 54رنز کا آغاز فراہم کیا، شان مسعود 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42گیندوں پر ایک چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے 66رنز بنائے۔رضوان کے بعد رائیلی روسو نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کیا اور محض 23گیندوں پر نصف سنچری بنائی، وہ 36گیندوں پر 2چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 75رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر 23اور کیرن پولارڈ 15رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے2اور سفیان مقیم نے ایک شکار کیا۔ وہاب ریاض، خرم شہزاد، جیمز نیشم ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔کپتان ملتان سلطانز محمدرضوان نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے توپہلے بیٹنگ کرتے،

پہلی یادوسری بیٹنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کپتان پشاورزلمی بابراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس غیرملکی کھلاڑی اچھیہیں، شکیب الحسن کی جگہ رومین پاول کو موقع دیا ہے۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیل کی گئی ہے، کوشش ہے بہترین کھلاڑیوں کوٹیم میں شامل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…