پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز اور شاہد خاقان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے۔ انکی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے۔ بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں آپکی بہن ہوں اور آپکی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے، آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میرا موقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے پر مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ (ن) کے لئے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی، نواز شریف سے محبت ہے اس لئے (ن) لیگ میں ہیں۔(ن) لیگ میں رہا اور آخری دم تک (ن) لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ (ن) سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…