پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت پیسے، آرمی سکیورٹی دینےکو تیار نہیں، شفاف انتخابات کیسےکرائیں؟ چیف الیکشن کمشنر

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس کی سماعت میں انتخابات کے تناظر میں ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے اور الیکشن میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے

دو رکنی بینچ نے غلام محمود ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے طلب کرنے پر سماعت کے دوسرے حصے میں چیف الیکشن کمشنر بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا اس کے باوجود سی سی پی او کو تبدیل کیوں کیا گیا؟ غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کا دوسری مرتبہ تبادلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت سے کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے، کمیشن کا کردار انتخابات کے اعلان ہونے کے بعد ہوتا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ صوبے میں نگراں حکومت آنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے اجازت لی گئی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں حکومت آنے کے بعد 90 دنوں میں انتخابات ہونا ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن سے دریافت کیا کہ تو پھر بتائیں الیکشن کہاں ہے؟

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ آدھے پنجاب کو ٹرانسفر کردیا گیا، کیا پنجاب میں ایسا کوئی ضلع ہے جہاں کسی کا تبادلہ نہ ہوا ہو۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ کیا الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے حکم کا علم نہیں تھا؟ الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کر کے سماعت میں مختصر وقفہ کردیا تاہم وقفے کے بعد ہونے والی سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند کرتا ہے اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کرانا صرف الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ نگراں حکومت تقرر و تبادلے نہیں کر سکتی، نگراں حکومت کو (کسی افسر کا) تبادلہ مقصود ہو تو ٹھوس وجوہات کے ساتھ درخواست دے گی، جس کے بعد الیکشن کمیشن وجوہات کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کرنے کا پابند ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ عدالت حکم دے تو تبادلے روک دیں گے۔عدالت میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ خود دیں گے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فوج سے سیکیورٹی مانگی تو انکار کردیا گیا، عدلیہ سے آر اوز مانگے تو انہوں نے انکار کردیا۔

انتخابات کے لیے پیسہ مانگا تو اس سے بھی انکار کردیا گیا۔انہوںنے کہاکہ جب اختیارات ہی محدود کر دیے گئے ہیں تو صاف و شفاف انتخابات کیسے کرائیں؟بعد ازاں سپریم کورٹ نے الیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ سمیت چیف الیکشن کمشنر کو کل جمعہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 5 نومبر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی یقینی نہ بنانے پر معطل کردیا تھا۔اس پر گورنر ہاؤس کے عہدیداروں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پی کو خط لکھا تھاجس کے بعد فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے غلام محمود ڈوگر کو لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی تھی۔

تاہم دو رکنی بینچ نے انہیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔سروس ٹریبونل اسلام آباد کے فیصلے کے خلاف غلام محمود ڈوگر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی، جس میں کہا گیا کہ ایک ہجوم نے دی مال کا مین گیٹ توڑنے کی کوشش کی، ٹائر جلائے، سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا اور احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

خط میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کیپیٹل سٹی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔چنانچہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ مزید احکامات جاری ہونے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔

بعد ازاں غلام محمود ڈوگر نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی معطلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے ان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔اس کے بعد فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے غلام محمود ڈوگر کو لاہور کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی تھی، تاہم دو رکنی بینچ نے انہیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔سروس ٹریبونل اسلام آباد کے فیصلے کے خلاف غلام محمود ڈوگر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…