کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔کراچی کے شو رومز مالکان کے مطابق ڈالرکی قلت کی وجہ سے گاڑیوں کی درآمد بند ہے جس کی وجہ کاروبار ختم ہوگیا اور فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔ابترصورتحال کی وجہ سے پریشان کار ڈیلرزنے بتایاکہ 20 شو رومز بند ہوگئے ہیں شہری بھی گاڑیاں بیچ رہے ہیں جبکہ روزانہ 8 سے 10 افراد گاڑی بیچنے آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ پلانٹس بند ہوگئے گاڑیوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔ کار ڈیلر ایم فہد کے مطابق گاڑیوں کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک ایک ہزار سی سی والی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار836 اور فروخت 10 ہزار126 رہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور، کئی شو روم بند ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































